پیرمحل : سرعام ہوٹلوں ، بازاروں، دوکانوں میں پرچی مافیا کا راج

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) سرعام ہوٹلوں، بازاروں، دوکانوں میں پرچی مافیا کا راج، جگہ جگہ لوٹ مار جوئے کا دھندا عروج پر،، نوجوان نسل تباہ برباد سرعام بازار گرم کوئی پوچھنے والا نہیں،،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،،تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں پرچی جواء مافیا کے ڈیلروں نے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے سرعام مکروہ دھندہ جاری کر رکھا ہے کروڑوں روپے کا جواء سرعام بے خوف ہونے لگا جوئے کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی بلکہ اس دلدل سے نکلتے نکلتے کئی چراغ بجھ گئے۔

بے خوف اس غیرقانونی دھندے کو فروغ دینے کے لیے جواریے دن رات مصروفِ عمل ان لوگوں پر پہلے بھی کئی مرتبہ قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اسیاسی پشت پناہی اور بااثر لوگوں کی آشرباد سے گلی محلوں ہوٹلوں پر اس کا م کو بڑے آسان طریقے سے چلایا جا رہا ہے اگر اس غیر قانونی فال کو ختم نہ کیا گیا تو نوجوان نسل کو بچانا بہت مشکل ہو جائے گا اور اس دھندے کی وجہ سے دن بدن وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جوئے کی لت کو پورا کرنے کے لیے یہ لوگ کسی بھی حد تک پہنچ جاتے ہیں نشہ اور کرائم تب ہی ختم ہو گا جب جواریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور پرچی مافیا سسٹم ختم کیا گیا بڑے مگرمچھوں کے ساتھ قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے غیر قانونی فعال کو دیکھتے ہوئے عوامی ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے ،آئی جی پنجاب ، آر پی او فیصل آباد ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف فوری سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ مزید غریب لوگوں کے چولہے بجھنے سے بچ سکیں۔