بھارت کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے منتظر ہیں، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی عوام کی جانب سے منتخب ہونے کے بعد برسراقتدار آنے والی کسی بھی جماعت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو دئے گئے انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے عوام نے انتخاب میں مودی سمیت جسے بھی منتخب کیا پاکستان اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوگا۔ ہم مودی سمیت کسی بھی رہنما کے ساتھ ملکر کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تنازعہ ہے جسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔