طالبان سے مذاکرات میں بڑی رکاوٹ بیان بازی ہے ، طاہر اشرفی

Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہراشرفی نے کہاہے کہ بھارت میں اپنی مرضی سے ووٹ کا حق استعمال کرنے پر مسلمانوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ اور مولانامیں میزبان نبیلہ سندھو سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ بھارت خود کو دنیا کی بڑی جمہوریت قراردیتا ہے۔

لیکن 32 مسلمانوں کو صرف اس لیے قتل کردیا گیا کہ انھوں نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ سب سے پہلی رکاوٹ بلاوجہ کی بیان بازی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ جس طرح ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مہم چلائی گئی اس سے ان کی دل آزاری ہوئی ہوگی۔ اس معاملے پر اگر غلطی تسلیم کرلی جائے، معذرت کرلی جائے تواس میں کوئی بری بات نہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم اب تک ہر جگہ آئین کے مطابق اپنے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوپائی۔