اسفند یار اینڈ کمپنی نے پارٹی اور پختونوں کا بیڑہ غرق کردیا، نسیم ولی

Nasim Wali

Nasim Wali

شیرگڑھ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ اسفندیار اینڈ کمپنی نے پارٹی اور پختون قوم کا بیڑہ غرق کر دیا۔ گوجر گڑھی میں خواتین کی جلسے سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسفندیار ایک پٹاخے سے ڈرکر بھاگ۔

اس عمل نے پختون قوم کے سر جھکا دیے، دور اقتدار میں کمیشن، لوٹ مار کا بازار گرم کر کے باچا خان کی سیاست کو داغ دار کیا، باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور عدم تشدد کے فلسفے کے بچانے کیلیے میدان میں کود پڑی ہوں۔