اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کو آرڈینیٹر اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے مطالبہ کیاہے کہ 11 مئی 2013ء کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ ہمارا مقصد سیاست نہیں ریاست بچانا ہے۔ 11 مئی 2013ء کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ طاہر القادری کی وطن آمد پر ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، حکومت کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا،