پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج، ہنگامہ آرائی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ نکاسی و فراہمی آب کے اعلیٰ افسران کی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کا بحران خوفناک شکل اختیار کرگیا ہے۔ نیو کراچی، ایف سی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، بلدیہ ٹائون، سائٹ، اورنگی، لانڈھی، کورنگی، کھارادر، رنچھوڑلائن، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے مکین پانی کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کے باعث بوند بوند پانی کو ترس گئے۔

ہیں، ان علاقوں میں کئی ہفتوں سے واٹر بورڈ کے سسٹم سے پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے، غریب شہری مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں جس سے نہ صرف ٹینکرز مافیا کی چاندی ہورہی ہے بلکہ واٹر بورڈ کے افسران کی بھی جیبیں بھررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی قلت کے باعث واٹر بورڈ کی جانب سے شہر میں ناغہ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا تاکہ پورے شہر کو دریائے سندھ سے فراہم ہونے والے پانی کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے بحران کی شدت کو کم کیا جاسکے تاہم کچھ عرصہ گزرنے کے بعد روایتی نوکر شاہی رویے نے اس فارمولے کو ناکام بنادیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اور ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل کی غفلت کے باعث چیف انجیئنرز اپنی من مانی میں مصروف ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں انجینئرز کی توجہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کے بجائے ہائیڈرنٹس چلانے پر ہے جہاں سے بھاری کمیشن ملتا ہے، بیشتر غیرقانونی ہائیڈرنٹس واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں چل رہے ہیں۔