گجرات کی خبریں 3/5/2014

گجرات (جی پی آئی) سوسائٹی فارڈویلپمنٹ ایشوز رجسٹرڈ گجرات کی جانب سے جوگی پورہ جلالپوجٹاں کے ایڈزوہیپاٹائیٹس کیمریض، بیووگان و مستحقین میں رازن تقسیم کیا گیا اس سلسلہ میں رضاکارامداد حسین کی رہائش گاہ محلہ جوگی پورہ میں حصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان حصوصی محمدریاض ڈاراور سیدظہور شاہ تھے۔صدرسوسائٹی فارڈویلپمنٹ ایشوزمسزنزہت یاسمین اورپروگرام مینجرمحترمہ حفظہ سلطان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔نزہے یاسمین نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت مستحق مریضوں کے راشن کا اہتمام کیا ہیہمیں اپنا اپنا فرض نبھانا ہے اور ان مستحق مریضوں کی مدد کرنی ہے ۔بہت جلد اس علاقہ میں جنرل میڈیکل کیمپ لگایا جائے گااور مفت ادویات دی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سبزی منڈی میں فروخت کے لئے لائی جانے والی سبزیوں کی نیلامی کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور آڑھتیوں کووارننگ د ی ہے کہ وہ شفاف طریقے سے نیلامی کا عمل مکمل کریں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف مقدما ت درج کروائے جائیں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز ا لصبح سبزی منڈی گجرات کا دورہ کیا اور وہاں ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی صورت بھی عوام الناس کے مفادات کے برعکس کسی اقدام کی اجازت نہیں دے گی ۔ انہوںہدایات کی کہ سبزی منڈی میں لائی جانے والی تمام سبزیوں کی شفاف طریقے سے نیلامی کی جائے ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے عمل کی مکمل نگرانی کریں اور کسی کو من مانی کی ہر گز اجازت نہ دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اشیا خورد نوش کی فراہمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ بعد از ڈی سی او نے سبزی منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور آڑھتیوں کے مسائل کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میو نسپل ما ڈل ہا ئی سکول گجرات کا دورہ کیا اور تعلیمی بورڈ گو جرا نو الہ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالا نہ امتحان 2014 کے لیے قائم امتحانی سنٹر کا معا ئنہ کیا۔ انہوں نے امتحان میں شریک امیدواران اور عملہ سے معلومات حاصل کی ۔ڈی سی او نے امتحا نی مرکز میں امن امان کی صورت حال سے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی سی او نے نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق امتحانی عمل کو شفاف اور بوٹی مافیا سے پاک کرنے کے لئیے اپنے فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ طلباء کے لئے ٹھنڈا پانی اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں پر 10مئی تک کام مکمل کیا جائے ، ان پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی یقینی بنائی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس کی صدارت ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کی جبکہ اجلاس میں ارکان اسمبلی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر ،چوہدری شبیر کوٹلہ ، میجر معین نواز ، نوابزادہ حیدر مہدی ، ملک حنیف اعوان ، میاں طارق محمود ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو،نوابزادہ طاہر الملک ، اے سی کھاریاں میاں مظہر اقبال، اے سی سرائے عالمگیر محمد شعیب نسوانہ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر علی ، ای ڈی او ایگری کلچر خالد محمود ، ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز ، ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی ، ٹی ایم او سرائے عالمگیر قیصر وڑائچ ، ڈی او بلڈنگز محمد علی و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر ارکان اسمبلی کو حکومت پنجاب کی طر ف سے ملنے والے فنڈز سے سڑکوں ، گلیوں ، سیوریج ، قبرستانوں کی چار دیواری سمیت دیگر پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر علی نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی فلاحی منصوبوں پر فنڈز کے درست استعمال کے ساتھ ان کی مقررہ وقت میں تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے ، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غفلت کے مرتکب ذمہ دارین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہے ، اس کے درست استعمال سے عام آدمی کو صحت تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔