مسلم لیگ ن آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ عصمت انور محسور

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادی صحافت اور تحریر و تقریر کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جب بھی میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی مسلم لیگ(ن) اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ میدان عمل میں اُن کے ساتھ رہی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

عصمت انور محسود نے کہاکہ جمہوریت کی بحالی اور اس کی آبیاری میں سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے خدمات ناقابل فراموش ہیں مسلم لیگ(ن) صحافی برداری کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے صحافی بھائیوں کو یقین دلا یا کہ آزادی صحافت اور جمہوریت کو دوام بخشنے کے لئے جد وجہد میں مسلم لیگ(ن) کا ایک ایک کارکن اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں اُن کے شانہ بشانہ ساتھ ہے۔