ملک کی عزت گنوانے والوں کو دور رکھا جائے، میانداد کا بورڈ سے مطالبہ

Miandad

Miandad

لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی عزت گنوانے والوں کو دور ہی رکھے، ان کے مطابق دیگر ممالک اپنی کرکٹ کو فکسنگ سے بچا رہے ہیں مگر پاکستان نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے پی سی بی کے حالیہ فیصلوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مشکوک افراد کو دھڑا دھڑ عہدوں سے نوازے جانے کے سوال پر سابق عظیم بیٹسمین نے کہا کہ دنیا بھر کے ملک اپنی کرکٹ کو فکسنگ سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

لیکن پاکستان نے کوئی سبق نہیں سیکھا،میرے دل میں بڑے راز ہیں لیکن کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، البتہ صرف اتنا کہوں گا کہ اپنی ساکھ بحال رکھنی ہے تو ملک کی عزت گنوانے والوں کے بجائے کمانے والوں کو آگے لانا پڑے گا، مشکوک لوگوں کو دور ہی رکھا جائے۔