شاہراہ فیصل کو ماڈل شاہراہ بنانے کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات جاری
Posted on May 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کیجانب سے گورنر سندھ کے وژن کے مطابق شاہراہ فیصل کو ماڈل شاہراہ بنانے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کی ہدایت پر جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ برج تا ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن تک شاہراہ فیصل کے سروس روڈز سے تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ درختوں کی چھنٹائی رنگ و روغن کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اسٹار گیٹ پر شاہ فیصل زون کی جانب سے خوبصورت مونو منٹ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہ فیصل پر مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی ،تجاوزات اور وال چاکنگ کی روک تھام اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات جاری رکھ کر شاہراہ فیصل کو شہر قائد کا ماڈل شاہراہ بنا یا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے بھی کہا ہے کہ شاہراہ فیصل پر فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے وقتاً فوقتاً شاہراہ فیصل پر فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی لیکجز سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے وائر لیس گیٹ تا ڈرگ روڈ اسٹیشن تک سروس روڈ سے تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے علاوہ درختوں پر رنگ و روغن اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کو مزید تیز کردیا گیا ہے اور تعطیلات کے روز بھی محکمہ سنیٹریشن ،باغات اور انسداد تجاوزات کا عملہ اپنے فرائض میں معمول کے مطابق مصروف ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com