مصر میں مزید 102 اخوانی کارکنوں کو دس برس قید کی سزا

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے 102 کارکنوں کو دس برس قید کی سزا سنا دی، ان افراد پر پر تشدد واقعات میں شرکت اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

دارالحکومت قاہرہ کی عدالت نے دو کارکنوں کو موت کی سزا بھی سنا دی۔ان افراد کو صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد ہونیوالے مظاہروں میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران نے اخوانی کارکنوں کو سزائے موت سنائے جانے کے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں عدم استحکام کا نتیجہ یوکرائن جیسا نکل سکتا ہے۔