کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان دو تین روز میں ہوگا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اگلے دو سے تین روز میں کر دے گا۔ 22 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ ختم ہو ئے چار ماہ ہو چکے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور اسی ہفتے اس کا اعلان کر دیا جا ئے گا۔ مجموعی طور پر بائیس کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا۔

جا رہا ہے۔ ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی کیٹگری ختم کرنے کی تجویز ہے۔ بورڈ سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں 25 فیصد تک اضافے تک رضامند ہے جبکہ میچ فیس میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنئیر کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد پرفارمنس پر ملنے والی مراعات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا رہا۔