فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر تنقید درست نہیں، عمائمہ ملک

Humaima malik

Humaima malik

کراچی (جیوڈیسک) ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ انسان کو وقت کے ساتھ خود کو تبدیل کرنا چاہیے۔ ہمیں کسی بھی شخص پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔

اداکار شان سینئر فنکارہیں مگر اس کایہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی پر بھی تنقید کریں گزشتہ روز ایک تقریب میں شان کاعلی ظفرسمیت دیگر فنکاروں کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنانا کہ وہ بھارت میں کام کر رہے ہیں اچھا عمل نہیں تھا کیونکہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

اگر فن کی سرحد ہے تو ہمیں پھر اپنے لٹریچر کو بھی تبدیل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت جس فنکارنے بھی پاکستان سے باہر جا کر کام کیا اس نے اپنے ملک اور قوم کانام روشن کیا ہے ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ہم اس پر تنقید کریں جب ہمیں ہمارے گھرمیں کوئی نہیں مانے گا تو باہر ہم اپنی شناخت کیسے کروائینگے۔