کراچی (جیوڈیسک) میمن گوٹھ سے 30 اپریل کو ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کی لاشیں ملی تھیں جس پر ایم کیو ایم نے 2 مئی کو یوم سوگ منایا اور کارکنوں کے قتل کی تحقیقات، ملزمان کی گرفتاری اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ جو آج شام چھے بجے ختم ہو جائے گا۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الٹی میٹم سے پہلے اور بعد میں تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دیں تاہم اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا نہ ہی لاپتہ کارکن بازیاب ہو سکے ہیں۔