پنجاب میں مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

Punjab

Punjab

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی مسافر بسوں کے کرایوں میں 4 پیسے فی کلومیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چئیرمین خواجہ احمد حسان نے صوبائی وزیر بلال یٰسین کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے بعد نان اے سی پٹرول بسوں کے کرایوں میں 4 پیسے فی کلومیٹر جبکہ ڈیزل سے چلنے والی بسوں میں ایک روپیہ فی کلومیٹر کمی کی گئی ہے۔

خواجہ حسان کا کہنا تھا کہ اے سی بسوں کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے 5 سے 7 فیصد کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز بھی جلد 5 فیصد تک کمی کر دیں گے۔