مخالف امیدوار غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کی حمایت کررہے ہیں، مودی

Modi

Modi

کولکتا(جیوڈیسک) بھارتیا جنتا پارٹی کے نامزد امیدوار برائے وزارت عظمیٰ نریندر مودی کہتے ہیں مخالف جماعتیں ووٹ بینک بڑھا نے کیلئے بنگلہ دیشی دراندازوں کی پشت پناہی کررہی ہیں ، بھارت میں انتخابات اگلا دنگل 7 مئی کو سجے گا۔

اس سے قبل سیاستدانوں نے ایکدوسروے پر باتوں کی تی رچلانے تیز کردئیے ہیں، مغربی بنگال کے علاقے بنکورا میں ایک جلسے سے خطاب میں مودی نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت کانگریس، کمیونسٹ پارٹیاں ، اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنیرجی لوگوں کو ملازمتیں دینے کی بجائے غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی حمایت کر رہے ہیں ، اور یہ گناہ ہے۔