اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے دارالحکومت میں لاپتا افراد کے لواحقین پر تشدد کے خلاف تحریک التوا سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔
تحریک التوا سینیٹرز اعتزاز احسن، رضا ربانی، حاجی عدیل، افراسیاب خٹک ، روبینہ خالد اور صغری امام کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کے پْر امن مظاہرے پر تشددریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ، معاملہ ایوان میں زیر بحث لا نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔