پشاور (جیوڈیسک) این اے 47 درہ آدم خیل سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔
ان کے مخالف امیدوار عابدالرحمان نے قیصر جمال پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور الیکشن ٹریبونل میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی جس پر آج الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔