میر شکیل الرحمان اور عامر میر کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کو نوٹس

Amir Mir

Amir Mir

اسلام آباد (جیوڈیسک) میر شکیل الرحمان اور حامد میر کے بھائی عامر میر کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کیے جانے پر درخواست گزار ارشد بٹ نے توہین عدالت کی درخواست ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود مارگلہ پولیس مقدمہ کے اندراج میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل راجہ ظہور الحسن کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔ واضح عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب مانگ لیا ہے۔