منی مارکیٹ سے 15 ارب کا اضافی سرمایہ نکال لیا: اسٹیٹ بنک

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ سسٹم سے پندرہ ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا۔

اسٹیٹ بنک کے اعلامیے کے مطابق بنکنگ سسٹم سے اضافی سرمایہ چار روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز فروخت کر کے نکالا گیا۔ فروخت کئے گئے بلز پر شرح منافع نو اعشاریہ ایک نو فیصد سالانہ ادا کی جائے گی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے بتیس ارب 80 کروڑ روپے کی پیشکشیں کی گئی۔