سابق ٹینس اسٹار ایلینا بالٹچا تیس سال کی عمر میں چل بسیں

Elena Baltacha

Elena Baltacha

لندن (جیوڈیسک) سابق برطانوی ٹینس اسٹار (Elena Baltacha) تیس سال کی عمر میں چل بسیں۔

سابق برطانوی نمبر ون ٹینس اسٹار (Elena Baltacha) کچھ عرصے سے جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں انہیں اپنی اس جان لیوا تکلیف کا رواں سال مارچ میں پتا چلا جس کے بعد علاج کے باوجود وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار بیٹھیں۔

ٹینس کی اسٹار کھلاڑی گزشتہ سال نومبر میں ہی اپنے فیورٹ کھیل ٹینس کو خیر باد کہہ چکیں ہیں۔ (Elena) کو گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی کرنیوالی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سابق برطانوی اسٹار کھلاڑی نے 11 آئی ٹی ایف ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے۔