پنجگور میں ایف سی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، تین اہلکار زخمی

Balochistan

Balochistan

پنگجور (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایف سی کی شدت پسندوں کی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10 شر پسند ہلاک جبکہ ایف سی 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کے پہاڑی علاقوں سے کالعدم تنظمیوں کے مسلح افراد این 85 سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے مزدورں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جن کے خلاف آواران ملیشیاء، سپشل آپریشن ونگ اور پنجگور رائفلز نے پنجگور کے پہاڑی کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔

مسلح افراد کے خلاف آپریشن میں اب تک 3 کمین گاہیں اور گاڑیاں بھی تباہ جبکہ 10 شر پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی دہشتگروں اور جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع تک ٹارگٹڈ سرچ آپریشن جاری رہے گا۔