کراچی کے شہریوں کو کسی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے:شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کسی بھی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، منگھو پیر اور نادرن بائی پاس پر غیر قانونی 5 ہائیڈرینٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جس سے روزانہ 25 لاکھ گیلن پانی چوری کر کے فروخت کیا جا رہا تھا۔

کراچی سے جاری بیان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات کی ہے کہ کراچی میں غیر قانونی واٹرہائیڈرینٹ کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منگھوپیر میں جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کی وجہ سے وہاں واٹر بورڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم پولیس کے تعاون سے ان علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ کا خاتمہ شروع کر دیا ہے۔