جنگ اور جیو سے اظہار یک جہتی کے لیے لاہور میں شمعیں روشن

Candles

Candles

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سول سوسائٹی نے جیو اور جنگ گروپ سے اظہار یکجہتی کے لیے جیو آفس میں شمعیں روشن کیں، اس موقع پر حامد میر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ لاہورمیں سول سوسائٹی کے نمائندے جیو آفس کے باہر کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے سینئر اینکر حامد میر کا پورٹریٹ اٹھا کر شمعیں روشن کیں اور جنگ جیو کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز پر تھام رکھے تھے جن پر آزادی اظہار پر پابندی قبول نہ کرنے کے نعرے درج تھے۔

سول سوسائٹی کے نمائندوں نے جنگ اور جیو کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ آزادی صحافت کے علمبردار جنگ اورجیو کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے حامد میر کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا، آزادی اظہارپر پابندی کی باتیں کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سینئر اینکرحامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔