اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی اس سہہ روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے۔
کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے جب کہ مشرق وسطیٰ کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اور عالمی سطح پر امن کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اسی سال 2600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوجائیگی۔ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔