لاہور (جیوڈیسک) وینا ملک کے شوہر اسد بشیر خٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے وینا پر فلموں میں کام کرنے پر پابندی نہیں لگائی، وینا خود اصلاحی کاموں کی جانب آنا چاہتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے شوہر نے کہا کہ وینا کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے آفرز ہیں، تاہم ابھی کسی پارٹی میں شمولیت کا ارادہ نہیں۔ اسد خٹک نے بتایا کہ ان کا ولیمہ اسلام آباد میں ہو گا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت گھر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، وینا بھی دو روز میں لاہور آجائیں گی۔