بجلی شارٹ فال 4 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 500 میگاواٹ تک ہو گیا۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقے میں دس اور دیہی میں چودہ گھنٹے ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 10 ہزار 700 اور طلب 15 ہزار 200 میگاواٹ تک ہے۔ تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار 3 ہزار 400 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز 6 ہزار 80 اور تھرمل ذرائع ایک ہزار 220 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں۔

شارٹ فال میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیدنگ کا دورانیہ شہری علاقے میں دس اور دیہی میں چودہ گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں مسلسل دو دو گھنٹے بھی بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔