بلوچستان: مستونگ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے مستونگ سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شنا خت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق لاش مستونگ کے نواحی علاقے پشکرم میں گشت کے دوران جھاڑیوں سے ملی۔

مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دی ہے۔