کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس موبائل پر بم حملہ، اے ایس آئی شدید زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن میں بابا موڑ کے قریب پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں اے ایس آئی شدید زخمی ہو گیا۔ نارتھ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بابا موڑ کے قریب سیکیورٹی پر ما مور پولیس موبائل پر بم حملے کےنتیجے میں فاروق نامی اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا جب کہ پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار علاقے کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جب کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے بعد فوری طور پر زخمی اے ایس آئی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس موبائل پر حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔