چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا، افتخار محمد چودھری

 Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کے دوران سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ فضول باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔ عدلیہ اور دفاع دو اہم ادارے ہیں۔

ان میں تصادم کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،افتخار چودھری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی جا چکی ہے، اسے کوئی خطرہ نہیں۔ اس سے پہلے سانحہ ایف ایٹ کچہری کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی، اس موقع پر خطاب میں افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ عدلیہ ملک کا اہم ستون ہے، عدلیہ کے ارکان کا کام ملک میں احتساب کا نظام قائم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ سانحے کے شہداء کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔