دمشق (جیوڈیسک) شام میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حقوق انسانی مبصر گروپ نے بتایا۔
کہ النصریٰ فرنٹ اور اسلامک سٹیٹ آف عراق لیونٹ کے درمیان مشرقی صوبہ دیرایزور میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں پانچ عام شہریوں سمیت دونوں گروپوں کے 70 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ النصریٰ فرنٹ نے الصہبا گاﺅں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔