شکارپور : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے۔

کہ علاقہ گھائی جا میں ملزم بخشل جونیجو نے اپنے گھر میں بیوی اور گاؤں کے ایک شخص گل محمد جتوئی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں تعلقہ اسپتال گڑھی یاسین منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران ضلع شکار پور کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر 3 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کیاجا چکا ہے۔