جڑانوالہ : ضلع کچہری کے قریب فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

Jaranwal

Jaranwal

جڑانوالہ (جیوڈیسک) جڑانوالہ میں ضلع کچہری کے قریب فائرنگ سے دوخواتین جاں بحق ہوگئیں، ایک خاتون خلع کی درخواست کی سماعت کیلئے عدالت آرہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ شوہر نے کی۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن جڑانوالہ کی رہاشی نجمہ بی بی نے اپنے شوہر نجابت سے طلاق لے رکھی تھی اور ان کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔

اور آج اسی سلسلے میں نجمہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ عدالت آئی تھی، جب وہ واپس جانے کے لیے نکلی تو ضلع کچہری کے باہر موجود اس کے خاوند نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں خواتین موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔