ٹرین حادثہ تخریب کاری نہیں ، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائیگی، وزیر ریلوے

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوابشاہ ٹرین حادثہ تخریب کاری نہیں ہے ، واقعہ کانٹا بدلنے کے دوران پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالے مسافروں کے لواحقین کو پانچ پانچ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیں گے۔

وزیر ریلوے نے 72 گھنٹوں میں قراقرم ایکسپریس حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلیف آپریشن تین گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے ، متبادل گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کا نوابشاہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کو پانچ پانچ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔