خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں دو دھماکے ہوئے ، شلوبر میں امن کمیٹی کے مرکز کے قریب دھماکے میں ایک رضاکار جاں بحق ہو گیا۔ جمرود میں قبائلی رہنماء کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے شلوبر میں امن کمیٹی کے مرکز کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس سے امن کمیٹی کا ایک رضا جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دوسرے واقعے میں جمرود کے علاقے میں قبائلی رہنما کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تاہم دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔