تھر پارکر (جیوڈیسک) صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری نے آج مزید دس موروں کی جان لے لی۔ دس روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔ تھر کے مور مسلسل بیماری کی زد میں ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع نے بتایا کہ آج گاؤں گرڑابہ میں 4 اور گاؤں بھاوے جو تڑ میں 6 مور رانی کھیت کا شکار ہو گئے۔
پچھلے 10 روز کے دوران مختلف دیہات میں مرنے والے موروں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا دعویٰ کہنا ہے کہ موروں کی اموات سخت گرمی کی وجہ سے ہورہی ہیں۔