آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر مسلم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

کراچی: بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم کیماڑی میں جاری آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں خیبر مسلم فٹ بال کلب نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔دوران کھیل پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی تاہم دوسرے ہاف میں خیبر مسلم کی جانب سے محمد اشرف نے کھیل کے 32ویں منٹ اور عثمان علی نے 45ویں منٹ میں خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کی داغ بیل ڈالی۔

جبکہ رحیم محمڈن کھیل کے آخر تک بھر پور حملے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑی محمد رفیق نے گو ل کرکے اہنی ٹیم کے خسارے میں کمی کی نہایت شاندار کھیل پیش کرنے پر گرائونڈ میں موجود شائقین فٹ بال نے رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کے کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کی۔اس موقع پر رحیم محمڈ ن شاہ فیصل ٹائون کے روح رواں محمد پرویز قاسو اور کوچ محمد اقبال نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین فٹ بال کے دل جیت لئے ٹورنامنٹ کے پہل دوسرے کوارٹر فائنل میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری نور محمد نواز نے اپنے معاونین سلیم فیض اور عبدالرئوف کے ہمراہ سپروائز کیا میچ کمشنر موسیٰ خان اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔