حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی دور میں داخل ہوگئے۔ عالمی مالیاتی ادارہ اطمینان بخش معاشی کارکردگی پر پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر قرض کی قسط منظور کر سکے گا۔گزشتہ ہفتے سے جاری دبئی میں ہونے والے ان مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار شرکت کر رہے۔

ہیں دوسری جانب جیف فرینکس آئی ایم ایف مشن کی سربراہی کریں گے۔اجلاس میں پاکستان کی رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی اور اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آیندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی ، ٹیکس اصلاحات اور نج کاری کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ بین الاقوامی دباؤ سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے گزشتہ سال 6.6 ارب ڈالر قرض منظور کیا تھا۔یہ قرض معاشی کارکردگی دیکھنے کے بعد پاکستان کو قسطوں میں ادا کیا جا رہا ہے۔