لندن (جیوڈیسک) انگلش فٹبال کلب ”لیورپول“ کے مایہ ناز سٹرائیکر لوئس سواریز کو بہترین کارکردگی پر سال 2014ء کا بہترین فٹبالر قرار دے دیا گیا ہے۔
فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کے 300 ممبران نے سال کے بہترین فٹبالرز کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے انگلش فٹ بال کلب لیورپور کے لوئس سواریز کو سال 2014ء کا بہترین فٹ بالر قرار دیا جبکہ ان ہی کی ٹیم کے کپتان سٹیون جیرارڈ سال کے دوسرے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ لوئس سواریز کا انتخاب ان کی حالیہ انگلش فٹبال چیمپئن شپ میں ناقابل فراموش کارکردگی کی بنا پر کیا گیا جس کی بدولت لیورپول نے 24 سال بعد چیمئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اینڈی ڈن نے اس موقع پر لوئس سواریز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مایہ ناز کھلاڑی کو گرائونڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے وہ ان کے ٹیلنٹ سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ایوارڈز کی تقریب 15 مئی کو لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں فٹبال کی دنیا کے جانے مانے کھلاڑی شرکت کریں گے۔