فرید کوٹ کا اجمل قصاب زندہ ہے ، پرائمری اسکول ٹیچر کا عدالت میں بیان

Fareed Kot

Fareed Kot

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کے مطابق فرید کورٹ کے پرائمری اسکول ٹیچر نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے دیپالپور کے فرید کوٹ کے جس اجمل قصاب کو اس نے پڑھایا وہ زندہ ہے اور بھارت میں جسے پھانسی دی گئی وہ پاکستان کے فرید کوٹ کا اجمل قصاب نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق 2008 کے ممبئی حملوں میں پھانسی کی سزا پانے والے اجمل قصاب کے پرائمری مبینہ استاد نے یہ دعویٰ کیا کہ جس اجمل قصاب کو وہ جانتا تھا وہ زندہ ہے۔

ٹیچر نے عدالت میں اجمل قصاب کے اندراج کا ریکارڈ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جس اجمل قصاب کو اس نے پڑھایا وہ زندہ ہے اور جسے بھارت میں سزائے موت دی گئی وہ اس اسکول میں داخل نہیں ہوا تھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ممبئی حملے کی سماعت کے حوالے سے اخبار لکھتا ہے ایک اور گواہ کا بیان بھی جمع نہیں ہو سکا اور وہ پنجاب کی نمل یونی ورسٹی کے ہندی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں جنہوں نے اجمل قصاب کے بیان کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔