امریکی شہری ایف بی آئی ایجنٹ ہے، سفارتی استثنا حاصل نہیں؛ پولیس

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سفارتی استثنا حاصل نہیں، اسی لیے مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم پستول کی گولیاں رکھنے کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کر سکا، ملزم کے مطابق اس کے دوست نے پستول کی گولیاں رکھوائی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی شہری نے گولیاں ساتھ لے جانے کی غلطی نہیں کی بلکہ وہ دانستہ طور پر یہ گولیاں لے جا رہا تھا، گولیوں کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی فارنزک لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔