میڈیا اور ریاستی اداروں میں کشیدگی اچھی نہیں؛ مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میڈیا اور ریاستی اداروں میں کشیدگی اچھی نہیں، دونوں نے اپنی حدود سے آگے جاکر ایکٹ اور ری ایکٹ کیا، ریاست اور ریاستی ادارے ماں باپ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے عمران خود خیبر پختونخوا کی دھاندلی پر خاموش ہیں۔

اس سے قبل ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ ہر ایسے اقدام سے اختلاف کریں گے جو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا سبب بن رہا ہے، کبھی نہیں چاہیں گے کہ فوج اور قومی ادارے فریق بن جائیں اور سیاسی نظر آئیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عوام کو ریلیف ملنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت سے شکایات ضرور ہوں گی لیکن ایک سال بعد معاشی طور پر آگے بڑھنے کے اشارے ملے ہیں۔