برسلز (جیوڈیسک) نیٹو چیف نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی حمایت روکے اور مسئلے کے سیاسی حل کو موقع دیا جائے۔
نیٹو چیف اینڈرز راسموسن نے پولینڈ کے وزیرخارجہ اور وزیردفاع کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ روس بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر کے یوکرینی سرحد سے اپنے فوجی واپس بلائے تاکہ اس بڑے مسئلے کا سیاسی تلاش کیا جا سکے۔ کسی بھی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن تشدد کی حمایت اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کسی جمہوریت کا حصہ نہیں۔