پشاور کے مینا بازار کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی

Blast

Blast

پشاور (جیوڈیسک) مینا بازار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا مینا بازار کے قریب مشروبات کی ایک دکان کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔