چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف

گو جرا نوالہ ( سردار عرفا ن طا ہر سے )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹو ک مو قف اختیا ر کر کے پاکستانی اور کشمیری قوم کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔ نصف صدی سے زاہد عرصہ بیت جا نے کے با وجود بھی بھا رتی فو ج کے مظالم اور حکومتی ہٹ دھرمی قائم ہے۔ با غیرت اور با ہمت کشمیری قو م اپنے فطری مو قف سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گی۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مرکزی نا ئب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جاپان و چیئرمین کشمیر کونسل جا پا ن مر زا محمد خلیل بیگ نے معروف کا ر وبا ری شخصیت خو جہ شجا ع اللہ سے ملا قا ت کے دوران کیا ۔ اس مو قع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیا س عاد ل اور نوجوان صحا فی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر بھی موجود تھے۔

مرزا محمد خلیل بیگ نے کہا کہ پاکستان سے کشمیری قوم کا جسم اور رو ح کا رشتہ ہے جسے کوئی بھی منفی قوت توڑ نہیں سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے وا لے کشمیری بزرگو ں ، نوجوانو ں اور بچو ں کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ آرمی چیف نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ تسلیم کرتے ہو ئے کشمیری قوم کی اخلا قی ، مذہبی او ر اصولی حما یت کی تصدیق کر دی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رت کا آمرانہ رو یہ پو ری دنیا میں بسنے وا لے کشمیریو ں کے جذبا ت و احساسات کے منافی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریا ت اور فکر کا ہمیشہ پر چار کرتے رہیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ استصواب رائے کے انعقا د اور آزادی کی صبح ہو نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ آسام میں انتہا پسند ہند ئو وں کے ہا تھو ں مسلمانو ں کے قتل عام کی بھر پو ر مذ مت کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ الحا ق پاکستان ہی کشمیری قوم کی آخری منزل ہے اس نظریہ کی آبیا ری اور اسے عملی جا مہ پہناننے کے لیے انفرادی و اجتما عی سطح پر خد ما ت پیش کرتے رہیں گے۔