EDO طاہرہ شفیق چشتی نے ڈپٹی ڈی او ( زنانہ) مس صابرہ سلطانہ ، AEO مس طلعت صاحبہ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) EDO طاہرہ شفیق چشتی نے ڈپٹی ڈی او ( زنانہ) مس صابرہ سلطانہ ، AEO مس طلعت صاحبہ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چکنمبر 85-A/TDA ڈیرہ عبدالواحد کا اچانک معائنہ کیا۔ ای ڈی او صاحبہ نے سکول ہٰذا کا ریکارڈ چیک کیا۔ جو مکمل درست پایا گیا۔ بچوں کی حاضری 99% اور سٹاف مکمل حاضر پایا گیا۔

جو بچے حاضر تھے وہ مکمل یونفارم میں تھے۔ سکول میں کمپیوٹر لیب ، کڈز روم بہت خوبصورت اور مکمل تھا۔ سکول گرین پلانٹ اور سایہ دار درخت ، رنگ برنگے گلاب کے پھولوں سے سجا ہوا تھا۔ کلاس روم میں ٹھنڈے پانی کا انتظام اور خوبصورت انداز میں چارٹ لگے ہوئے تھے۔

انچارج ٹیچر اپنی اپنی کلاسز میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ EDO صاحبہ نے ہیڈ مسٹریس اور جملہ سٹاف کو کلاس پنجم اور ہشتم کے 100% رزلٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔ ای ڈی او صاحبہ نے سکول ہٰذا انچارج ہیڈ مسٹرس مس شبنم خورشید ،سٹاف اور iv کلاس ملازمین چوہدری محمد اکرم ، خرم شہزاد اور حافظ محمد آصف کی کاوشوں کو سراہا۔