عام (جیوڈیسک) انتخابات میں خفیہ ہاتھ سرگرم تھے ، صرف جمہوریت کے لئے نتائج کو تسلیم کیا ، سابق صدر ، وزیر اعلیٰ سندھ کوایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت اسلام آبادسابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس احتجاج سے جمہوریت کو خطرہ ہو اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔
پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کی خاطر مئی 2013ء کے انتخابات کے نتائج کو دھاندلی کے باوجود تسلیم کیا ، جمہوریت کو دائو پر نہیں لگائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر میں پارٹی کے کارکن شہید ظاہر شاہ کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی، سابق صدر کا پیغام ان کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک جلسے میں پڑھا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کچھ لوگ انتخابی نتائج قبول کرنے کے ایک سال بعد سڑکوں پر آکر انتخابی دھاندلی کے خلاف ہنگامہ آرائی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں واضح دھاندلی کے باوجود کسی سیاسی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہیں بنے گی ، ہم اپنے زخموں کے مداوے کے لئے جمہوریت کو دائو پر نہیں لگائیں گے کیونکہ ہم نے جمہوریت اور جمہوری آزادیوں کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔