کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ لیاری کے 100 فٹبالرز کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی، لیاری میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پولیس نے علاقہ مکینوں میں اپنا اعتماد بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی شہری کے ایف بی آئی ایجنٹ ہونے کی بھی تصدیق نہیں کر سکتا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے لیاری کا دورہ کیا وہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بھی گئے اس موقع پر انھوں نے سرکاری فنڈ سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد پر لیاری کے مکینوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ایڈیشنل آئی جی نے 400 اسکول کے بچوں کو یونیفارم دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں جو ہاتھ ملوث ہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات ہیں اس ہاتھ کا نام اور کام کیا ہے سب جانتے ہیں۔