اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان دھاندلی کا راگ الاپنا چھوڑ دیں، اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اب عمران خان دھاندلی کا راگ الاپنا چھوڑ دیں، عوام عمران خان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نئی حکومت ایک سال انگڑائیاں لیتی ہے، مسلم لیگ ن نے کارکردگی دکھائی ہے۔