نجم سیٹھی 4 ماہ نہیں، 4 سال چیئرمین پی سی بی رہینگے: ظہیر عباس

Zaheer Abbas

Zaheer Abbas

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی کے پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس نے کہاہے کہ نجم سیٹھی مزید 4 سال چیئرمین پی سی بی رہیں گے جبکہ سابق کرکٹر ز نے وقار یونس کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کو گرین شرٹس کیلئے سودمند قرار دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ظہیر عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کوچنگ کیلئے مسترد کیے جانیوالے امیدواروں کو مخاطب کر کے کہا کہ شکایت کرنے والے ابھی مزید انتظار کریں کیونکہ نجم سیٹھی 4 ماہ نہیں مزید 4 سال چیئرمین پی سی بی رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ وقار یونس تجربہ کار کوچ ہیں انکی تعیناتی سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وقار یونس کی بطور ہیڈ کوچ تقرری فائدہ مند ثابت ہو گی، ون ڈے ورلڈ کپ میں تھوڑا عرصہ باقی رہ گیا ہے اس لیے وقار یونس کو چاہیے کہ وہ میگا ایونٹ کو سامنے رکھ کر کھلاڑیوں کو اس کیلئے بھرپور تیاری کرائیں۔